8 اکتوبر، 2016، 2:27 PM

امریکہ کا روس پر سائبر حملوں کا الزام/ روس کا انکار

امریکہ کا روس پر سائبر حملوں کا الزام/ روس کا انکار

امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ روس امریکی سیاسی جماعتوں پر سائبر حملوں میں ملوث ہے جبکہ روس نےامریکہ کا یہ الزام مستردکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ روس امریکی سیاسی جماعتوں پر سائبر حملوں میں ملوث ہے جبکہ روس نےامریکہ کا یہ الزام مستردکردیا ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے ایک مشترکہ بیان میں روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی سیاسی جماعتوں پرسائبرحملوں میں ملوث ہے۔ ان اقدامات کو روس کے انتہائی سینئرحکام کی پشت پناہی حاصل ہوسکتی ہے۔
امریکہ کی جانب سے اپنی نوعیت کے اس پہلے باقاعدہ ردعمل میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کو یقین ہے کہ روسی حکومت نے امریکی شہریوں اور اداروں کی حالیہ ای میلز ہیکنگ کی ہدایت دی۔
ادھر روس نے سائبر حملوں کے الزام کو نامعقول قراردیا ہے۔ کرملن ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا ہزاروں روسی ویب سائیٹس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

News ID 1867460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha